چین اور امریکہ میں گوادرہی مدعا،بلوچ عوام کو اس میں نہیں گھسیٹا جائے،نواب رئیسانی

چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویت اور امریکہ کے زخم ابھی تک تازہ ہیں، افغان بھائی ابھی تک اس کے اثرات بھگت رہے ہیں، اب خطہ میں امریکہ اور چین کا مسئلہ شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے اس مسئلےکا اصل مدعا گوادر ہے جس کے لیے بلوچستان کی سرزمین کو بطور میدان چنا گیا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کے بلوچ عوام کو اس مسئلے میں گھسیٹا جائے، جس کو چین پسند ہے وہ اسے اپنی سرزمین پر لے جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں