بلوچستان میں کرونا کے مزید 4کیسز، تعداد 108ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں 4مزید افراد میں نوول کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مجموعی تعداد108ہوگئی ہے۔پرونشل ہیلتھ ڈائریکٹریٹ بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 1950افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں 1405مشتبہ افراد کی سیمپلز لے لئے گئے جبکہ 1043افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جبکہ 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد108تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 337افراد کے رزلٹس آنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں