لاک ڈاؤن کے علاوہ وبا سے بچنے کا دوسرا کوئی راستہ نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جا ن محمد بلیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا فیصلہ جرات مندانہ اور قابل تعریف ہے کورونا وائرس کے روک تھام لاک ڈاؤن کے بغیر ممکن نہیں افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہیکہ ملک ار عوام ایک وبا میں گرفتار ہورہے ہیں اور وزیر اعظم کو سیاست کی پڑھی ہے بیان میں کہا گیا کہ غریبوں اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے لوگوں کو حکومت مناسب اجرت پہنچانے کا انتظام کرے ترقیاتی اور دیگر فنڈز کو فوری طور پر منجمد کر کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے استعمال میں لانے کابندوبست کیا جائے بلوچستان وملک بھر کے ہسپتالوں میں ضروری ادویات اور سامان پہنچانے کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان حکومت پر تنقید نہیں کرینگے لیکن عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے وفاق نے اپنی ذمہ داری تفتان میں پوری نہیں کی جس کی وجہ سے ملک ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بن گیا بہتر قرنطینہ مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے اور ایران بارڈر ک مکمل طر پر بند کرنے کی ضرورت ہے اور دنیا بھر کے ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا انتظام کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اس وبا سے بچنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے وزیر اعظم سمیت جو آج سندھ حکومت کے جرات مندانہ لاک ڈاؤ ن کے فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں کل خود ایسی حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیں گے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکا ہوتا ہے سندھ اور دیگر صوبائی حکومتوں کے فیصلے حوصلہ افزا اور حقائق پر مبنی ہیں وفاقی حکومت ہوا میں تیر چلا رہی ہے اور اپنے آئینی وقومی ذمہ داریوں سے پہلوتی کررہی ہے بیان میں تمام بین الاقوامی اداروں اور ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے مشکلات ومسائل کے پیش نظر بھر پور انداز میں مدد فراہم کریں اور کوشش کی جائے کہ کورونا سے متعلق میڈیکل کٹس اور دیگر ضروری سامان مہیا کریں بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بین الاقوامی صحت کے اداروں اور حکومت کے کورونا وائرس سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں اپنے آپ کو محدود کریں مل جل کر رکھنے سے بھی اجتناب کریں دنیا خصوصا یورپی ممالک اس وقت شدید کورونا وبا کی زد میں ہے جبکہ وہاں بہتر صحت کے سہولیات بھی موجود ہیں ہمارے پاس احتیاطی تدابیر کے سوا کچھ نہیں اپنا اور اپنا اہل عیال کا خیال رکھیں اورذہنی طور پر کوروناوائرس سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں