پاکستان، جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر و ترقی میں تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاکا کی ملاقات ہوئی۔ جائیکا کے صدر پاکستان کے 4 روزہ دورے پر آئے ہیں۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر و ترقی میں تعاون کو سراہا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments