یورپی سفارتکاروں کی موجودگی میں جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکا

قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے کے وقت قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی جس میں فرانسیسی قونصل خانے کے اہلکار سمیت متعدد یورپی ممالک کے قونصلر اور سفارتی اہلکار موجود تھے۔
سعودی عرب: مدینہ منورہ اور قطیف میں دھماکے
فرانسیسی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ ایک نصب شدہ بم تھا۔
فرانس کی جانب سے بم حملے کو بلا جواز اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں