برازیل میں چینی کورونا ویکسین کا ٹرائل ایک رضاکار کی ہلاکت کے بعد معطل

ریوڈی جنیرو:برازیل نے اپنے ملک میں جاری چین کی ایک کورونا ویکسین کے ٹرائل کو روک دیا ہے، جس کی وجہ ایک رضاکار کی موت ہے، مگر محققین نے کہاہے کہ اس کا دوا سے کوئی تعلق نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل کے حکومتی بوتانتین انسٹیٹوٹ کی جانب سے جولائی سے سینویک کی تجرباتی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل پر کام کیا جارہا ہے۔مگر 9 نومبر کو برازیل کے ہیلتھ ریگولیٹر انویسا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایک سنگین واقعہ 29 اکتوبر کو پیش آیا اور اسی وجہ سے ویکسین کے ٹرائل کو معطل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں