نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا بہت جلد شادی کرنے کا عندیہ

کینبرا :نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن منگیتر کلارک گیفولڈ سے جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم جلد ہی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ابھی تک مقام اور تاریخوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ہمیں اپنے منصوبے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کو بتانے ہیں پھر قومی سطح پر اعلان کیا جائے گا۔40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں