ملکی خزانہ لوٹنے والے سب سے زیادہ سندھ میں رہتے ہیں، مراد سعید
اسکردو: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا خزانہ لوٹنے والے سب سے زیادہ سندھ میں رہتے ہیں اور بلاول کے تقریر نویس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان پر ظلم نہ کرو، سی پیک کا آغاز گلگت بلتستان سے ہوا لیکن معاشی اور صنعتی زون نہیں ملا تھا مگر عمران خان نے دے دیا اور اس کے لیے زمین کا تعین بھی ہوگیا ہے صنعتیں لگیں گی، جس سے کاروبار چلے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا،گلگت میں 10 سیاحتی زون بنائیں گے، 11 ہوٹلز تعمیر کریں گے، اور انٹرنیٹ کے لیے موبائل ٹاورز لگائیں گے۔۔اسکردو میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے منصوبوں کو اعلان اس لیے نہیں کروں گا کہ فرزند زرداری پہلے سے ہی دھاندلی کا شور مچارہے ہیں بلاول بھٹوزرداری روزانہ پرچہ لہراتا ہے اور وہ خود بھی پرچی پر آئے ہیں، ان کے تقریر نویس کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ ظلم نہ کرو بڑی مشکل سے رٹا مارتا ہے اور جب رٹا مار کر تقریر کرتا ہے تو دنیا ان پر ہنستی ہے بلاول پرچی لہرا کر کہتا ہے کہ اس میں لکھا ہوا گلگت بلتستان صوبہ بن جائے گا لیکن 50 سال سے اس میں روٹی، کپڑا اور مکان بھی لکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آپ کے سب سے بڑے مطالبے کا اعلان کردیا ہے کہ آئینی حقوق اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے، مبارک ہو، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان ہوچکا ہے اپوزیشن والے پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی تقریریں کرتے ہیں، سی پیک کا آغاز گلگت بلتستان سے ہوا لیکن معاشی اور صنعتی زون نہیں ملا تھا مگر عمران خان نے دے دیا اور اس کے لیے زمین کا تعین بھی ہوگیا ہے صنعتیں لگیں گی، جس سے کاروبار چلے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بڑی ضرورت ہے اور پی ایس ڈی پی میں تین منصوبے ہیں، بابو سر ٹاپ 8 مہینوں تک برف کی وجہ سے بند رہتا ہے، اس کی فزبیلیٹی پر کام شروع ہوگیا اور اگلے سال سے بابوسر ٹاپ 12 مہینے کھلا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ثمرات گلگت کو اس وقت ملیں گے جب شاہراہیں بنیں گی اور قراقرم ہائی وے پر توجہ دیں گے، سیاح تب آئیں گے جب آپ بہترین شاہراہ دیں گے قراقرم ہائی وے کے منصوبے کو ہماری وزارت نے پی ایس ڈی پی میں شامل کرلیا ہے اور اس کو بھی ہم تعمیر کریں گے ہم نے گلگت بلتستان سے شندور، شندور سے چترال اور سوات موٹر وے اور مغربی روٹ بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کر لیا ہے اور اس سے آپ سب سے کم وقت میں گوادر پہنچیں گے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کے منصوبے کا آغاز کیا تھا اور گلگت بلتستان کے لیے عمران خان صحت انصاف کارڈ کی منظوری دے دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر شہری کو ایک کارڈ ملے گا جس میں ساڑھے 7 لاکھ سے 10 لاکھ تک ہیلتھ انشورنس ہوگی صرف سرکاری نہیں ملک کے بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی ہر شہری کا مفت علاج ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ سندھ میں ہوتے ہیں، سب سے زیادہ غربت کہاں، بھوک سے سب سے زیادہ اموات کہاں ہوتی ہیں، سب سے زیادہ لوٹ مار کہاں ہوتی ہے، ملک کا خزانہ لوٹنے والے سب سے زیادہ کہاں پر ہیں، جس کا کارکنوں نے جواب دیا سندھ میں ہیں یہ چور گلگت بلتستان پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان سے جو پہلے لوٹا ہے اس کو بھی واپس لیں گے گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے زیادہ مواقع ہیں اور سب سے زیادہ منصوبے یہاں لگیں گے اور سیاحت کو بھی فروغ دیں گے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے دو سال میں گلگت بلتستان کی حکومت کو 46 ارب روپے دیے حالانکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ اس مو قع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا جی بی میں سیاحت کے لیے 10 جگہوں کی فیزیبلٹی بن رہی ہے، دیامر، غذر، ہنزہ، گلگت میں سیاحت زون بنائیں گے، اور وہاں تمام سہولتیں فراہم ہوں گی، اگلے 18 ماہ میں ہم جی بی میں 11 ہوٹلز بھی بنا کر دیں گے۔زلفی بخاری نے وعدہ کیا کہ بہت جلد جی بی میں انٹرنیٹ کے لیے موبائل ٹاورز لگائے جائیں گے، سیاحتی زونز اور ہوٹلز بننے سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سیاحت وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، جی بی میں حکومت بنتے ہی ہم سب سے پہلے جی بی کو صوبہ بنائیں گے۔انھوں نے کہا بلاول بھٹو جی بی میں سب سے پہلے صوبہ بننے کے خلاف تھا، سیاحت سے متعلق اجلاس میں سندھ کی طرف سے کوئی نمائندگی نہیں کرتا، گیلپ اور دیگر سرویز میں پی ٹی ا?ئی کی جیت واضح ہو چکی ہے، جو حال بلاول نے اپنے حلقے لاڑکانہ کا کیا ہے وہ آپ کو کیا دے گا، بلاول بھٹوگلگت میں آ کر میاؤ میاؤ کر رہا ہے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی جدوجہد کو ہم ایک میوزیم کے ذریعے اجاگر کریں گے، ہم جی بی کے لیے 3 ڈویڑنل اسپورٹس کمپلیکس بھی منظور کرا چکے ہیں، وعدہ کرتا ہوں حکومت بنتے ہی جی بی کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائیں گے، 3 ماہ کے اندر ٹریننگ سینٹر اور بیرون ملک روزگار کوٹہ بھی فراہم کریں گے۔


