لاہور ہائیکورٹ: جہانگیر ترین اور شریف فیملی کیخلاف شوگر ملز انکوائریز کالعدم قرار
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کے خلاف شوگر ملز انکوائریز کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی انکوائری کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواستگزاروں کے خلاف ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی، ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بجاہے ہراسان کرنا شروع کر دیا، عدالت ایف آئی اے کے اس غیر قانونی اقدام کو کا کالعدم قرار دیتی ہے۔
Load/Hide Comments


