پارلیمانی کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو بھی نمائندگی دی جائے، چیرمین سینٹ

اسلام آباد, چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو بھی نمائندگی دی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر کو بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔چیرمین سینٹ نے اپنی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو تجویز ارسال کر دی،پارلیمانی کمیٹی ہیلتھ اور اکنامک صورتحال کا جائزہ لے گی،اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے،پارلیمانی کمیٹی میں صوبوں کی نمائندگی ضروری ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں