تربت، ٹریفک حادثے میں سی ٹی ایس پی اساتذہ فورم کے نائب صدر جاں بحق 3 افراد زخمی
سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فورم کے صوبائی نائب صدر مفتی شفیع اللہ سعدی تربت سے پنجگور جاتے ہوئے تجابان کے مقام پر گاڑی الٹنے کے باعث حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبائی صدر سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فورم جناب رحمت اللہ یاسین زئی سمیت دیگر 3 ساتھی زخمی ہیں. واضح رہے کہ سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ ٹیچرز فورم کے مرکزی کابینہ کے ارکان قلات، سوراب ، خضدار وپنجگور تربت گوادر کے دورے پر تھے تاکہ کمشنر مکران ڈویژن اور متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنرز سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ اساتذہ کے میرٹ لسٹس جلد پایہ تکمیل تک پہچائیں اور غریب و حقدار شارٹلسٹڈ اساتذہ کو جلد اپروول آرڈرز مل سکیں.
Load/Hide Comments


