گڈانی کے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی
لسبیلہ: گڈانی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کوسٹر میں تصادم خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کے روز گڈانی کے قریب قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کراچی اوتھل شادی میں شرکت کے لیے جانے والی کوسٹر سامنے گوادر سے آنے والی مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنکو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا جہاں دو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


