سشانت کے مداح نے چاند پر اراضی خریدلی

سشانت سنگھ راجپوت کے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ اسٹار کی پیروی کرتے ہوئے چاند پر اراضی خریدلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک ٹھیکیدار رام ودھوا نے چاند پر اراضی خریدی۔

اس حوالے سے ان ملن گروپ کے مالک نندلال کے بیٹے نے کہا کہ وہ اپنے پسندیدہ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت سے متاثر ہوئے تھے جنھوں نے چاند پر اراضی خریدی تھی۔

رام ودھوا کا کہنا تھا کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ ان کے پسندیدہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے چاند پر اراضی خریدی ہے تو اس کے بعد انھوں نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ جب انھیں اس کے بارے میں معلوم ہوا تو پھر انھوں نے اس بارے میں مزید معلومات جمع کرنا شروع کردیں، جس کے بعد انھیں یہ بھی پتا چلا کہ بہت سے لوگوں نے چاند پر اراضی یو ایس سوسائٹی ’لونر لینڈ-ریکارڈز ڈپارٹمنٹ‘ سے خریدی جس کے پاس اراضی کے فروخت کے حقوق ہیں۔

ودھوا کا کہنا تھا کہ جب اراضی کی خریدار کے طریقہ کار کا پتہ چل گیا تو انھوں نے ایک ایکڑ اراضی ایک ماہ کے فالو اپ کے ساتھ خریدی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ودھوا کی اراضی کا پتہ ہے D-6، کواڈرینٹ چارلی، لاٹ نمبر 1/02165 جو 001 ساؤتھ اسکوائر کے 001 اسکوائر ایسٹ پر لونر چارٹ کے ٹھیک شمال مغرب میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی یہ اراضی اپنے اہلِ خانہ کے لیے خریدی ہے اور جب بھی انھیں موقع ملے گا تو وہ چاند پر ضرور جائیں گے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں