خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے میں ملوث 3 ٹیچرز کو معطل کر دیا گیا
لاہور:محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکول میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے میں ملوث 3 ٹیچرز کو معطل کر دیا،محمد الیاس، طارق محموداور قاری محمود یونس کو فوری معطل کرکے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں مذکورہ سکول ہیڈماسٹر طارق محمود کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی۔متاثرہ خاتون ٹیچر کو دوبارہ سکول میں تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔
Load/Hide Comments


