کورونا وائرس،اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلالیا

اسلام آباد:کورونا وائرس سے بچاؤ کی حکمت عملی اور پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلیے اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا کے پاکستانی معیشت پہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں