دبئی کورٹ کی کیا بات کررہے ہو، وینا ملک کی دھمکیوں اور گالیوں کی آڈیو وائرل ہوگئی

دبئی:اداکارہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ان کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ سنگین دھمکیاں اور گالیاں دے رہی ہیں۔اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگائے تھے۔اب اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی دے رہی ہیں۔مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں اداکارہ دھمکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’دبئی کورٹ کی تم کیا بات کررہے ہو؟ تیری چار بہنیں اور ایک ماں ادھر نہیں رہ رہیں تو دیکھ میں کیا کرتی ہوں۔اس کے بعد مبینہ ریکارڈنگ میں گالیوں کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ میں کسی سے ملنے نہیں دوں گی، تمہیں کس نے کہا تمہاری بیوی ہوں، ہماری طلاق کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں