حکومت نے ایس اوپیز کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے، اسد عمر
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایس اوپیز کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے،اپوزیشن جلسے کرے گی تو حکومت کی رٹ قائم کریں گے،سابق وزیراعظم نوازشریف کو جو سہولت دی گئی تھی وہ اب ختم ہونی چاہئے،عمران خان نے حکومت کی رٹ دکھائی ہے،طاقتور مافیا کے خلاف ایکشن ہوا ہے،کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اس مرتبہ ہم انتظار نہیں کرسکتے ہیں،کرپٹ مافیا کے خلاف سخت ترین ایکشن کا فیصلہ لیں گے۔کرپشن میں ملوث شخصیات جتنی زیادہ طاقتور ہوں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،ایسے کسی شخص کو ٹی وی پر نہیں آنے دیا جائے گا جو قوم کا مجرم ہو۔بلوچستان میں ایسے ترقیاتی کام جاری ہیں جو ماضی میں نہیں ہوئے ہیں۔عمران خان طاقتور مافیا کو جھکنے پر مجبور کر رہا ہے،نوازشریف کے بیانیہ کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لینا چاہئے۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرکے عوام کی تقدیر سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا،جو جلسے کریں گے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،پاکستان کے عوام حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں۔صحت عامہ کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں جلسے جلوس منسوخ کریں،اگر غریب عوام پر قانون کا عملی نفاذ ہوتا تھا تو وزیراعظم نے پہلی مرتبہ طاقتوروں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظالم اور کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور قوم کے مجرم کو ٹی وی پر نہیں آنے دیں گے#/s#۔(ولی)


