بلوچستان سر مایہ کاری بورڈ نے کراچی میں کیمپ آفس قائم کر دیا
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان سر مایہ کاری بورڈ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا اور اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے کراچی میں کیمپ آفس قائم کر دیاہے، اس دفتر کے قیام کا مقصد ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری سے متعلق انکی دہلیز پر معلومات اور سہولیات فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز اور معاشی دارالحکومت ہے جس میں ملک کی تقریباً تمام کمپنیوں کے مرکزی دفاتر موجود ہیں
Load/Hide Comments


