این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم راہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست اور پشاور کے نا کام جلسے کے بعد پی ڈی ایم والوں کو انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہیے۔ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم راہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں۔ ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پرواہ اور احساس نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں