افغانستان: طالبان کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 6 زخمی

کابل:افغانستان میں طالبان کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے نیمروز میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں