30نومبر کوپی ڈی ایم کے جلسے کی میزبانی کرینگے‘ بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 30 نومبر کو اپنا 53واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے، یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی میزبانی کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا،میں عوام کو ملتان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ملتان جلسے میں شرکت کے موقع پر کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست ہے،جلسے میں شرکت کے موقع پر ماسک پہننے کا اہتمام ضرور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں