ضلعی انتظامیہ کےانکار کے باوجود پی پی کی ملتان میں ریلی، ایف آئی آر کی کاپی پھاڑ دی

ملتان میں 30 نومبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاری کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ریلی نکالی، ریلی میں شریک سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید موسیٰ گیلانی نے ایف آئی آر کی کاپی پھاڑ دی۔یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ریلی نواں شہر سے گھنٹہ گھر چوک روانہ ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو ریلی کی اجازت نہیں دی۔نواں شہر جانے والی تمام سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ نواں شہر چوک جانے والی تمام شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں