صادق سنجرانی عراق پہنچ گئے
عراق :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روز کے دورے پر عراق پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی غوث پاک پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ آج نجف اور کربلا بھی جائیں گے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں روزہ امام ابو حنیفہ پر حاضری دی، اُن کے ہمراہ سنیٹر دلاور خان، سجاد حسن طوری، حماد مری اور زبیر تھیم بھی تھے۔
صادق سنجرانی نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا بھی کی۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روزہ دورے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے۔
Load/Hide Comments


