عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، تحفظ ختم نبوت
کوئٹہ:مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ قادیانی لابی منظم سازش کے تحت پاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہے،عالم کفرمختلف حربے استعمال کرکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے،فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت اقدام ہے، اسلامی ممالک فی الفور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،یہ باتیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مفتی محمد راشد مدنی،جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی،صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، مفتی محمد احمد خان سمیت دیگرقائدین نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجدمیں 58ویں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا،مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر دنیا کو اس سے دور رکھا جائے لیکن ہم عالم کفر پریہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام امن پسند مذہب ہے تاہم بعض قوتیں وقتا فوقتا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتی ہیں رہنماؤں نے کہا کہ قادیانیت سمیت دیگر فتنوں کی سرکوبی کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی مقررین نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدس سے بغض و عناد کانام ہے تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے، حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے مقررین نے کہا کہ سرور کائنات محسن انسانیت محبوب رب اللعالمین امام الاولین و آخرین تاج دار ختم نبوت حضرت محمدؐکی ولادت با سعادت ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور عظیم انقلاب ہے جس نے کائنات کو ایک نئی جہت نیا موڑ اور فلاح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطاء کیا آپ نے انسانیت کوجینے کا حوصلہ اور زندہ رہنے کا سلیقہ عطاء کیامقررین نے کہا کے آپؐکی آمد سے جہالت ظلم نا انصافی کفر وشرک اور بت پرستی کا خاتمہ ہوا آپؐکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں آپؐکی آمد سے کفر وشرک کا اندھیراچھٹ گیا محمدی انقلاب سے صالح معاشرہ وجود میں آیا محمد عربی سے عقیدت و محبت ایمان کی اساس ہے اور آپؐکی بعثت نبوت سے کفروشرک کا خاتمہ ہوگیا اور ایمان کی کرنوں سے ایک نیا جہاں منور ہوا قتل وغارت گری عورتوں اور کمزورطبقات پر مظالم کا خاتمہ ہوا آپؐکی ذات تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے آپؐنے دنیا کو مذہبی اور معاشرتی دستور دیاتاکہ وہ اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزار سکیں رہنماؤں نے کہا کہ بعض قوتیں سکول کالجز کے نصاب میں ختم نبوت کے مضامین میں تبدیلی کے وار کرتے ہیں جنہیں ہم متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدام سے بعض رہیں جو آئین پاکستان کیخلاف ہے حکومت ایسے عناصر کیخلاف سخت اقدام کرے۔


