مستونگ،گیس کی بندش کیخلاف خواتین و بچوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا

مستونگ:نواحی علاقوں میں گیس بحران کے خلاف علاقہ مکینوں اور خواتین و بچوں کا احتجاجی دھرنا، 4 گھنٹے تک روڈ بلاک، شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڈیوں کی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناجبکہ دہرنا دئیے مظاہرین پر ایک سرکاری آفیسر کے گن مین نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے نواحی علاقوں کلی تیری پڑنگ آباد کلی رودریس کلی انتظار گاہ کلی ریک سربند کاریز جہیون کلی سیف اللہ سمیت و دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے گیس پریشر نا پید ہونے کے باعث عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے بعد پیر کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر جنگل کراس ریلوے پھاٹک اورلنک روڈ مستونگروڈ کے مقام پر 3 مقامات پر خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے ٹائر جلا کر4 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت و گیس انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس بلوں کی ریگولر ادائیگی کے باوجود ہمارے علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے گیس بلکل نا پید ہو چکی ہے دانستہ طور پر ہمیں گیس جیسی بنیادی نعمت سے محروم رکھ کر سردیوں کی اس تکلیف دہ حالات میں خوار و زلیل کرکے بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔پیر کومجبور ہو کر اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہے۔دریں اثناء احتجاجی دھرنا کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری ڈی ایس پی نور احمد رند نے متعدد بار مظاہرین سے مزاکرات کر کے روڈ کھولنے پر منت و سماجت کی لیکن مظاہرین نے انکی یقین دہانی کو مسترد کر کے اپنے موقف پر ڈٹے رہیتاہم بعد ازاں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینٹر میر کبیر جان محمد شہی سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی سردار عاصم جان سرپرہ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نظر جان ابابکی ضلعی جنرل سیکریٹری جمیل بلوچ گل دہوار ودیگر مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے موقع پر پہنچ گئی جہاں سینٹر میر کبیر جان محمد شہی سردار کمال خان بنگلزئی و دیگر کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں گیس بحران کے حوالے سے میر کبیر جان محمد شہی اور سردار کمال خان بنگلزئی کی جی ایم گیس بلوچستان سے ٹیلفونگ رابطہ کر کے احتجاج اور لوگوں کے مسلے سے آگاہ کردیا صوبائی جنرل منیجرکی جانب سے متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر بڑھانے کی مکمل یقین دہانی کے بعد میر کبیر جان محمد شہی و دیگر کی کامیاب مزاکرات کے بعد خواتین مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔جبکہ دہرنادئیے خواتین پر ایک آفیسر کے گن مین کی ہوائی فائرنگ پر اسسٹنٹ کمشنر سے متعلقہ گن میں کو فوری سسپنٹ کرنے کا مطالبہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں یقین دہانی کروائی کے فائرنگ واقع میں ملوث سکورٹی اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی اور انہیں آگاہ کیا جائے۔اس موقع پر سینٹر میر کبیر جان محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جد و جہد کا محور و مقصد عوام کو انکی دیلیز پر سہولیات مہیا کرنا ہے گیس ایک بنیادی ضرورت ہے جسکی فراہمی سب کی حق ہے۔اس مسلے کی مستقل حل کے لیے سینٹ آف پاکستان سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر کے ہر صورت حل کروانگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں