مستونگ،مسافر بردار ٹرکوں کے خلاف کااروئی
مستونگ، کمشنر قلات ڈویڑن کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا قومی شاہراہ پر ٹرکوں کے زریئعے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے والے مسافروں کی پکڑ دھکڑ جاری متعدد ٹرکوں کو تحویل میں لے لیاتفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کے بعد کمشنر قلات ڈویڑن کی احکامات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب اچکزئی کی خصوصی پر لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ اور لیویز تھانہ درینگڑھ کے اہلکاروں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدرنگ چیک پوسٹ پر متعدد ٹرک اور مزدا گاڈیوں کو روک لیا ہے جن میں کراچی پنجگور اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں مسافر مستونگ کے راستے اندرون بلوچستان جا رہے تھے۔۔جبکہ درینگڑھ تھانہ کی حدود میں بھی لیویز نے ایک ٹرک کو تحویل میں لے لی جس میں 40 کے قریب مسافر سوار تھے۔۔۔جبکہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس کے ممکنہ خدشہ اور پھیلاو کو روکنے کے لیئے صوبائی اور مرکزی حکومت نے بین الاصوبائی اور انٹر ڈسٹرکٹ مسافر گاڑیوں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سفر کرنے والے ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں میں مسافروں کو غیر قانونی طورپر مسافر گاڑیوں میں سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل در آمد نہیں کرے گا انکے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی