عمر عبداللہ سات ماہ بعد رہا

سری نگر،سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداللہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو بھی رہا کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں