بنوں میں فائرنگ، انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارجاں بحق
پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےانسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کے بعدملزمان فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق
فائرنگ سے پولیس اہلکار آخر زمان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


