ملک بچانے کے لیے فوج کو سیاست سے دور ہونا پڑے گا،محمود خان اچکزئی

چمن :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام برصغیر و پاک وہندکی آزادی کے قافلے کے عظم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو ان کی شہادت کی 47 ویں برسی کے موقع پر عظم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جلسہ میں پارٹی چیرمین محمود خان اچکزئی پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین عثمان کاکڑ رحیم زیارت وال مجید خان اچکزئی ایم پی اے نصر اللہ زیرے ڈاکٹر حامد اچکزئی علاوالدین کولکوال حاجی صحبت خان حاجی صلاح الدین اچکزئی عبدالحلیم پہلوان حاجی محمد عیسی خان اعظم خان کریم ناظم حاجی محمد نبی ودیگر نے شرکت کی اور خان شہید کو ان کی قومی سیاسی جدوجہد اور لازوال قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیشن کی.جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی جلسہ عام سے پشتونخوا میپ کے چیرمین محمود خان اچکزئی و دیگر صوبائی و مرکزی قائدین نے خطاب کیا پشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کو فوج کے خلاف استعمال کرنے کے لیے نہیں بنایا خطے میں خطرناک صورتحال آرہی ہے جس کا مقابلہ عوام اور پارلیمنٹ نے کرنا ہے ہم کبھی بھی فوج کو کمزور نہیں ہونے دیں گے کوئی پاگل ہوگا جو ملکی سلامتی اداروں اور فوج کو ناکام یا کمزور کرنے کی کوشش کرے گا ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے دائرے میں لانا چاہتے ہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو فوج کو سیاست سے دور ہونا پڑے گا پارلیمنٹ کو خودمختار اور آئین کی بالادستی قائم کرنا ہوگی فوج کو پاکستان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے تو سیاست سے مداخلت بند کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ میں جییوآئی ف کو دعوت دینا چاہیئے تھا آج کے اس تاریخی جلسہ میں علما کرام کی کمی محسوس کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن ہمارے خطے کے امن کے ساتھ منسلک ہے ہمیں افغانستان کو امن سے جینے دینا ہوگا اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے یہ ہمارے ملک کے مفاد میں ہے اس طرح دونوں ملک آباد رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں