اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد:اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سندھ کے شہر نواب شاہ سے پکڑا گیا۔سیہون کا رہائشی مشتبہ مریض اسلام آباد کے ہسپتال سے بغیراطلاع روانہ ہوگیاتھا جس کے بعد مشتبہ مریض کی موجودگی پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے عوام ایکسپریس رکوائی۔مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا۔بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی لباس پہنا کر مریض کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں