سماجی خدمت ایک عظیم کام ہے، نواب زہری
خضدار:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سماجی خدمت ایک عظیم کام ہے اور اس کام کو دیانت کے ساتھ سر انجام دینے والوں کو خالق اور مخلوک دونوں کی خوشنودی حاصل ہو تی ہے،سماجی خدما ت سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور میں سماجی خدمت سر انجام دینے والوں کی قدر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہر وقت تعاون کرنے کو اپنا فرض سمجھتا ہوں روشنائی سوشل آرگنائزیشن خضدار اور بلوچستان کے عوام کے لئے روشنی کی کرن ہے امید ہے کہ بلارنگ و نسل قوم و قبیلہ انسانیت کی خدمت میں اس ادارہ سے منسلک تمام زمہ داران اسی طرح غیر جانبداری سے پیش پیش رئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین میر اشرف علی مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات بھی موجود تھے قبل ازیں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید نوابزادہ بابا سکندر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین میر اشرف علی مینگل کو امدادی سرگرمیوں کے لئے ایک چیف بھی دی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سماجی تنظیم روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین اور ان کے ٹیم کی سماجی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ضلع سمیت بلوچستان میں سماجی خدمات سر انجام دینے والے تمام تنظیموں کی سماجی خدمات پر نظر رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ مجھ سے جو ہو سکے میں ان کی مدد کروں کیونکہ مجھے سماجی خدمت کے لئے خود کو پیش کرنے والے انسانوں سے بے پناہ محبت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انسانی خدمت ہی وہ عظیم فریضہ ہے جسے دیانت داری سے انجام دینے سے خالق اور مخلوک دونوں راضی ہوتے ہیں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا مزید کہنا تھا کہ میں بحیثیت چیف آف جھالاوان جس پوزیشن میں بھی رہا ہوں ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ سماجی خدمات سر انجام دینے والے شخصیات اور تنظیموں کی ہر سطح پر مدد کروں اور مجھے خوشی ہے کہ خضدار میں روشنائی سوشل آرگنائزیشن کی پوری ٹیم دیانتداری، غیر جانبداری اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے شہید بواب زادہ بابا سکندر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے رشنائی سوشل آرگنائزیشن کو سماجی سرگرمیوں کے لئے ابتدائی طور پر میں یہ چیک فراہم کر رہا ہوں اور اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ میرا ہمیشہ اسی طرح تعاون جاری رہے گا


