مریم نواز کی مقبولیت سے فردوس باجی کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے‘عظمی بخاری

لاہور:سلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت سے فردوس باجی کا ذہنی توازن خراب ہوچکا ہے،جعلی بروس لی بنی پھر رہی ہیں،ہم سمجھتے تھے عمران خان دماغی طور پر مفلوج ہیں،لیکن عمران خان نے جس جس کو پٹے ڈالے وہ سب دماغی توزان کھوبیٹھے ہیں۔ فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری حکومتی عمارت جھوٹ،پروپگنڈے اور الزامات پر کھڑی ہے۔فردوس باجی سلطنت نیازیہ کا کرپشن بیانیہ پٹ چکا ہے۔عمران نیازی خود کرپٹ منشیوں اور مافیاز کا سرغنہ ہے۔عمران نیازی اور ان کے منشی کرپشن کی تمام ڈگریاں مکمل کرکے ایوان اقتدار میں پہنچے ہیں۔آپ لوگوں کی جعلی اور بوگس ڈگریاں آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں