صوبوں کے درمیان شفاف پانی تقسیم کیلئے جدید سافٹ ویئر انسٹال
اسلام آباد :صوبوں کے درمیان شفاف پانی تقسیم کیلئے جدید سوفٹ ویئر انسٹال کر دیا گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق سوفٹ وئیر وزارت آبی وسائل، ارسا، واپڈا، صوبوں کے محکمہ آبپاشی اور آسڑیلیا کے تعاون سے تیار کیا گیا،دولت مشترکہ کے سائنس اور صنعتی ریسرچ کے ادارے سی ایس آئی آر او نے سوفٹ ویئر دو سالوں میں تیار کیا،ورچوئل تقریب میں چیئرمین اور ممبران ارسا اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کیچیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے آسٹریلین حکومت اور دیگر اداروں کے تعاون کو سراہا،صوبوں کے درمیان پانی کے تقسیم کے 1991 کے معائدے کے تحت پانی تقسیم کا اصول طہ کیا گیا تھا تاہم پانی کی مختلف موسموں کے دوران درست تقسیم طریقہ کار کو اپنایا جانا تھا،اس طریقہ کار کو طے کرنے کیلئے پانی تقسیم معائدے کیلئے سوفٹ ویئر ٹول بنائے گئے،اس سوفٹ ویئر کے ذریعے غیر دستاویزی طریقہ کار کو جانچا اور طے کیا گیا،اس سوفٹ ویئر سے پانی کی مختلف موسموں کے دوران تقسیم کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے گا،سوفٹ ویئر سے دس دنوں تک کیلئے پانی کی تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جا سکے گا،اس سوفٹ ویئر کا 2020 کی فصل خریف اور 2020-2021 کی فصل ربیع کیلئے کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے،اس سوفٹ ویئر سے رم اسٹیشن پر پانی کے ان فلو کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،سوفٹ ویئر سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔


