ڈیرہ اللہ یار، صنفی ناانصافی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے صنفی ناانصافی کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی بس اسٹینڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حمیدہ نور نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عورت عتاب کا شکار ہے مختلف طریقوں سے خواتین کا استحصال کیا جا رہا ہے اور خواتین پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے وڈیرہ شاہی جاگیرداری اور سرمایہ دارانہ سماج میں خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے نام نہاد غیرت کے نام پر آئے روز خواتین کو قتل کرکے لاشیں پھینک دی جا رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ جب تک خواتین کو سماج میں عزت اور جائز حقوق نہیں دیا جاتا تب تک ترقی ممکن نہیں ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انکے حقوق دینا ہونگے آج بھی خواتین سخت محنت و مشقت کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہیں دیہی اور شہری علاقوں میں جسمانی تشدد کا شکار اور قتل ہو رہی ہیں ریاست اور ریاستی ادارے خواتین کے تحفظ میں ناکام ہیں ہمیں خواتین کو بااختیار بنا کر انہیں سماج میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھرپور آواز بلند کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں