ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتیاق احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کی استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بار کونسل کا الیکشن لڑنے کیلئے استعفیٰ دیا۔
گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد احمد جمال سکھیرا نے بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
انہوں نے احمد اویس کی جگہ اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا جن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں