عمران خان بلوچستان کی ترقی پر مکمل توجہ دے رہے ہیں، زرتاج گل
کوئٹہ/اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بھر کے ساتھ بلوچستان کی ترقی پر مکمل توجہ دے رہے ہیں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت نے خطیر رقم فراہم کی ہے بلوچستان فور آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے زیر اہتمام ماحولیات اور قائد اعظم یوارڈ خوش آئند ہے جس میں بھرپور شرکت کرونگی‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے صدر ظاہر خان ناصر‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثناء اچکزئی کی قیادت میں ملنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے ساتھ محکمہ ماحولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے عوام میں شعور پیدا کر کے ہی مثبت نتا ئج حاصل کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کو گلو بل وارمنگ کے چیلنج کا سامنا ہے ہم بھی کوشش کرینگے کہ دنیا کے ساتھ مل کر پاکستان میں ماحولیات کی بہتری اور ان کے اچھے اثرات مرتب کرانے کیلئے ایسی پالیسی بنائی جائے،انہوں نے کہاکہ جب تک ہم ماحولیات کی بہتری کی طرف نہیں جائیں گے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہونگے ماحولیات بہتر ہو تو انسان کی زندگی بھی بہتر ہوسکتی ہے ماحولیات اور انسان کی زندگی بہتر بنانے کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے میڈیا ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے حکومت میڈیا کے ساتھ ہر تعاون کریگی لیکن میڈیا بھی آگے اکر کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس نے ماحولیات کی بہتری اور آلودگی کے خلاف قلم کے ذریعے جو کردار ادا کیا وہ خوش آئند ہے اور کوئٹہ میں جو ورکشاپ ماحولیات اور قائد اعظم ایوارڈ کے حوالے سے انعقاد کیا جارہا ہے وہ خوش آئند ہے اس میں ضرور شرکت کرونگی۔


