آرچرروڈ واقعہ‘بچہ کراس فائرنگ سے جاں بحق ہوا‘پولیس
کو ئٹہ : کوئٹہ میں گزشتہ شب کراس فائرنگ کے ایک واقعے میں بچہ جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے بہت جلد ملزمان تک پہنچ کر انہیں انصاف کے کٹہرے کھڑا کر دیا جا ئے گا۔ان خیا لا ت کا اظہار ڈی ایس پی سٹی آصف غفور نے میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب آرچر روڈ پر پیش آنے واقعہ میں بچہ امید خان کراس فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور 3افراد میروائس، رحیم اورنور علی زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


