پی پی کے اقلیتی ایم این اے نوید عامر نے استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھجوادیا
ملتان: پیپلزپارٹی کےاقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوادیا۔
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے استعفے جمع کرانے کی ہدایات کے بعد اراکین کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پیپلزپارٹی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نوید عامر نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جس میں انہوں نےکہا کہ پارٹی قیادت کےہرفیصلے کے ساتھ ہیں۔
اقلیتی رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کے لیے مختص نشست پر 2018 میں رکن بنے۔
Load/Hide Comments


