اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 حملہ آورگرفتار

راولپنڈی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تر جمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کوخفیہ اطلاع پر اڈیالہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور انہیں افغانستان سے فنڈز اور رہنمائی مل رہی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار حملہ آوروں نے راولپنڈی میں حملہ آوروں کے 4 واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ حملہ آوروں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی بھی منصوبہ بنارکھی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں دستی بم حملہ بھی ہوا تھا جس میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں