لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ،ایک لاکھ لوگ شریک ہوئے‘ شاہد خاقان عباسی
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مینا رپاکستان پر تاریخ کا سب س سے بڑا جلسہ ہوا ہے، ثبوت کے طور پر فوٹیجز اور تصاویر دیکھ لیں اور اس کے ساتھ عوام کا جوش و جذبہ بھی دیکھ لیا جائے۔ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے پانچ ہزار کے قریب کارکنان شریک ہوئے، میرے خیال میں جلسے میں ایک لاکھ کے قریب لوگ شریک ہوئے، میں جب آیا تو اس وقت لوگ اندر آرہے تھے۔
Load/Hide Comments


