ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ اگر پیمرا نے درخواست گزار کیخلاف تادیبی کارروائی کی تو درخواست گزار عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ فاضل عدالت نے سلیم بیگ اور پیمرا کی طرف سے ایک وکیل کے پیش ہونے پر بھی اعتراض اٹھا تے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ یا تو سلیم بیگ کی طرف سے پیش ہوں یا پھر پیمرا کی طرف سے پیش ہوں
Load/Hide Comments


