پارٹی میں 4,6 لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، جاوید لطیف کا اعتراف
لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری جماعت میں 4,6 لوگ ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کو شکایت تھی کہ اپوزیشن تحریک میں کچھ لوگ کام نہیں کرتے، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کام نہ کرنے والوں کو جانتے تھے اسی لیے انہوں نے ایسی بات کی جس کی تائید میں مریم نواز نے بھی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے جماعت میں احتساب کی بات کی کیوں کہ ہماری جماعت میں 4,6 لوگ ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی، اجلاس میں لاہور کا جلسہ توقعات کے مطابق نہ ہونے پر بحث کی گئی، ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جلسے میں لوگوں کی زیادہ تعداد نہ لانے پر ایک دوسرے کو الزام دیتے رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کچھ رہنما جلسے میں نہیں آئے، تحقیقات کے بعد کارروائی ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں جزا و سزا کا عمل شروع ہو گا۔خواجہ سعد رفیق نے پنجاب کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی اعتراضات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ جلسے کے لیے جتنی کرسیاں منگوائی تھیں وہ عوام میں بانٹ دیں۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ سعد رفیق صاحب! پارٹیاں پیسوں سے نہیں بندوں سے بنتی ہیں، خواجہ سعد رفیق نے جلسے کے لیے پارٹی انتظامات کے لیے پارٹی فنڈنگ پر اطمیینان کا اظہار کیا، سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات بڑے رہنما چھوٹے تنظیمی عہدیداروں کو آپس میں لڑا دیتے ہیں، کچھ لوگوں نے گذشتہ روز ذمہ داری نہیں نبھائی۔جن لوگوں نے جلسے میں ذمہ داری نہیں نبھائی انہیں پوچھا جائیجس پر مریم نواز نے کہا کہ ذمہ داری نہ نبھانے والوں سے سوال کیا جائے گا


