میجر لاریب کا قتل: بیت اللہ کو سزائے موت، گل نصیب کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی عدالت نے جی نائن گرین بیلٹ پر ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے جی نائن گرین بیلٹ پر ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزا سنائی۔

میجر لاریب کے بھائی کی مدیت میں تھانہ جی نائن کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔نومبر2019 میں جی نائن گرین بیلٹ پرڈکیتی کی واردات کے دوران لڑکی کی موجودگی میں فائرنگ کرکے میجر لاریب کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول کے بھائی معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور دلائل دیے۔ فریقین کے دلائل اور پیش کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم بیت اللہ کو سزائے موت، ملزم گل نصیب کو عمرقیدکے علاوہ بیت اللہ کو چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں