خضدار میں لیویز بھرتیوں کیخلاف لانگ مارچ کے شرکاء مستونگ پہنچ گئے
مستونگ(نامہ نگار)خضدار ٹو کوئٹہ طویل پیدل لانگ مارچ کرنے والے لیویز پوسٹوں کے متاثرین کے قافلہ مستونگ پہنچانے پر سیاسی پارٹیوں طلباء تنظمیوں سول سوسائٹی کے جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کی پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر موجود بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نذر جان ابابکی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی ضلعی جنرل سکریٹری سجاد دہوار بی ایس او کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظور بلوچ بی ایس او پجار کے سابقہ زونل جنرل سکریٹری نثار بلوچ قائم مقام آرگنائزر رئیس ناصر سارنگزئی عدنان شاہ متاثرین سمیع اللہ نثار ابابکی راجہ رند ٹکری خالقداد رند ٹکری نوراحمد قمبرانی ودیگر نے لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پیدل لانگ مارچ کرکے نواب ہوٹل کے مقام پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار اور بلوچستان بھر میں لیویز پوسٹوں پر غیر قانونی بھرتیاں اقرباپروری اور منظور نظر افراد کو نوازہ ہے جارہے ہیں خضدار میں تحریری ٹیسٹ اور فزیکلی ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوانوں کو یکساں نظر انداز کرکے میرٹ کے گلہ گھونٹ کر میرٹ کو پاوں تلے روندہ گیا۔انھوں نے کہا کھٹپتلی سلیکٹڈ حکومت تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اور ہنر مند بنانے کے بجائے ان کی حق تلفی کررہے ہیں بی اے اور اہم اے پاس بے روزگار نوجوانوں بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر لیویز پوسٹوں کے لیے بڑی تعداد میں اپنے کاغزات جمع کرچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے نااہل سلیکٹڈ صوبائی حکومت اور نااہل انتظامیہ اپنے آقاوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راتوں رات میرٹ لسٹ کو تبدیل کرکے اپنے منظور نظر افراد کو لیویز فورس کے خالی آسامیوں پر تعینات کرکے میرٹ کی شدید پامالی کردی پیدل لانگ مارچ کرنے والے شرکاء مستونگ پہنچانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو سیکورٹی مہیا نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی


