سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد کا انتقال، 1374 نئے کیسز

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 33 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1374 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12859 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 1374 کیسز سامنے آئے، اب تک 2191353 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں 201080 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 33 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3270 ہوگئی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1690مریض صحت ہو ئے، صحت یاب مریضوں کی تعداد 178027 ہوگئی، اس وقت کورونا کے 19783 مریض زیر علاج ہیں، 18905 گھروں میں، 14 آئسولیشن سینٹرز میں اور 864 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،761 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 73 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 1374 نئے کیسز میں 1093 کا تعلق کراچی سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں