بم دھماکے،جبری گمشدگیاں، مسخ شدہ لاشیں ، نیشنل پارٹی نے صرف ڈھائی سال میں امن بحال کیا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ : اہلیان محمد شہی اسٹریٹ کلی جیو کرانی روڈ کوئٹہ میں ٹکری عبدالخالق محمد شہی، سمندر خان محمد شہی، سنجر خان بنگلزئی، ماسٹر کریم محمد شہی، حاجی غلام حیدر بنگلزئی، بابو رحیم بخش محمد شہی کی سربراہی میں سینکڑوں افراد پر مشتمل مکمل گلی کا مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی حاجی عطاء محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، میر نوشیروان محمد شہی، ٹکری عبدالخالق محمد شہی، سمندر خان محمد شہی، سنجر خان بنگلزئی، ماسٹر کریم محمد شہی، حاجی غلام حیدر بنگلزئی، اور مولوی محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نیشنل پارٹی نے قلیل مدت کے لیئے حکومت کی گدی کو ایک ایسے وقت میں سنبھالا جب بلوچستان کے تمام اطراف آگ کی لپیٹ میں تھے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، ماروائے قانون جبری گمشدگیاں، ڈاکہ، چوری، اغواء برائے تاوان، مسخ شدہ لاشیں، سیاسی جمود حتی کے ساری سرکاری مشینری و قانون نام کی کوئی چیز محفوظ نہیں تھا۔ یہ نیشنل پارٹی کی لیڈرشپ کی بہتر حکمت عملی تھی جس نے قلیل مدت یعنی صرف ڈھائی سال میں نہ صرف امن و امان کو بحال کیا بلکہ نئے گڈ گورننس اور نئے تعلیمی ادارے بنائے جن سے آج سینکڑوں طالبعلم اپنی تعلیم کا پیاس بجا رہے ہیں یہی نہیں صرف بلکہ پبلک سروس کمیشن کو موثر اور غیر سیاسی بنانے سے آج سینکڑوں قابل نوجوان کمیشن امتحانات کے ذریعے برسر روزگار ہورہے ہیں۔ اس قلیل مدتی دور میں کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی اسمبلی نمائندگی نہ ہومے کے باجود قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی خصوصی تعاون سے سریاب پیکج کے ذریعے سریاب کے 80 کے قریب سکولوں میں تعمیراتی کام، سریاب کے مختلف علاقوں میں روڈ، سیوریج اور آبنوشی کے اسکیمیں، روزگار و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرایا۔ لیکن بد قسمتی سے جن لوگوں نے نیشنل پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کی آج ان کی اہلیت یہ ہے کہ ان سے ٹرانسفارمرز تک کا کام نہیں ہوسکا عوام آج مکمل طور پر کسمپرسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ سریاب سے منتخب نمائندے جن نعروں کی بدولت آج اسمبلیوں میں موجود ہے ان نعروں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ آج عوام قومی جمہوری سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں اسی ضمن میں نیشنل پارٹی اپنی قومی سیاسی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بلوچ قومی سیاست کے الم کو آج مظبوطی سے تھامے رکھا ہوا ہے۔ آخر میں نیشنل پارٹی کے اقلیتی رھنما آصف جان مسیح نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو مبارکباد دی اور اس موقع پر علاقہ معتبرین کو پارٹی رہنماؤں نے پارٹی پرچم بھی پہنایا۔چ


