انڈوں‘ بجلی‘ پیٹرول‘ ڈیزل‘ چینی‘ کوکنگ آئل‘ دالوں‘ گرم مصالحہ سمیت 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

کراچی:ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے گئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 0.22 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 24 فیصد ہو گئی۔ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور اشیا کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی ہے،ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے گئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 0.22 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 24 فیصد ہو گئی۔حکام کے مطابق ملک بھر میں انڈوں کی 210 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران بجلی،پیٹرول،ہائی اسپڈ ڈیزل،چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں ہفتے پیٹرول 3 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بجلی کا فی یونٹ 19پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ رواں ہفتے گرم مصالحہ،دال ماش،کوکنگ آئل سمیت 20 اشیا کی قیمتیں مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آلو 11 روپے،پیاز 4 روپے،چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں