نیّر بخاری نے پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
کراچی (انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے پارٹی کے 2 رہنماؤں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اورنگزیب برکی اور دیوان شمیم احمد کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دیے تھے۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل پارٹی کے اندر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہے۔ ٹی وی شوز، سوشل میڈیا یا نجی محفلوں میں نامناسب گفتگو سے گریز کیا جائے۔
Load/Hide Comments


