گیس کی بندش و پریشر میں کمی قابل مذمت ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گیس کی بندش اور پریشرز نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے سرد علاقے گیس کی بدترین بندش اور پریشرز میں کمی کا سامنا کرنے پر مجبور بنادئیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس جی سی پر چراغ تلے اندھیرا کی مثال فٹ آرہاہے بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف گیس کی قلت کا رونا رونے والا ادارہ عیاشی کے شاہانہ طرز پر چلتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کثیر مقدار میں کے پی کے کو گیس فراہم کررہاہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہاں شدید سردی کی وجہ سے ایس این جی سی کو گیس شارٹ فال کا سامنا ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد اضلاع کے عوام ایسی سخت سردی کا سامنا کررہے ہیں جسکی ماضی میں نظیر تک نہیں ملتی ساتھ ہی بدترین گیس کی بندش اور پریشرز میں کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے جسکی طرف وفاقی حکومت اور محکمہ گیس کسی طرح توجہ نہیں دے رہا جبکہ دوسرے صوبے میں جہاں وفاقی حکومت کی جماعت برسر اقتدار ہے وہاں کیلئے بلوچستان کے حق پر ڈھاکہ مارکر گیس لیجایا جارہاہے یہ عمل صوبے کے سردی سے مارے ہوئے عوام کے ساتھ سنگین ظلم و زیادتی ہیں جو انتہائی قابل مزمت اقدام ہے بیان میں کہا گیا کہ علمدار روڈ کے مختلف علاقوں اور ہزارہ ٹان کے تمام علاقوں میں دن کے اوقات میں گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو صارفین خصوصا خواتین سخت مشکلات سے دوچار ہے اگر اس صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو پارٹی وفاقی حکومت اور سوئی گیس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں