اسپین کی نائب وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

میڈرڈ,اسپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب اسپین میں 20 پاکستانیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جن میں سے تین زیر علاج ہیں، ایک ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک جسے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔اسپینش میڈیا نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے بارسلونا میں بھی کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں